کراچی کے محکمہ موسمیات سے منسلک یونیورسٹی روڈپر پولیس اور ڈاکوئوں کےدرمیان مقابلے کےبعد2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے محکمہ موسمیات سے منسلک یونیورسٹی روڈپر پولیس اور ڈاکوئوں کےدرمیان مقابلے کےبعد2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیااورملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمدکرلی۔
ایس ایس پی ملیرکے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک دستی بم بھی ملا ہے ،زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت آصف عرف چیمبر اور احمد عرف ذکریا کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان کا کرائم ڈیٹا چیک کیا جارہاہےجبکہ برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جائیگا۔