کراچی کے علاقے طارق روڈ پربے لگام ڈاکوئوں نے صبح سويرے شاپنگ مال ميں ڈکيتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس سے ايک چوکيدرار جاں بحق جبکہ دوسرا تشدد سے زخمی ہو گیا۔
طارق روڈ پر6 سے7 ملزمان باتھ روم کی چھت توڑ کرشاپنگ مال میں داخل ہوئے تو وہاں موجود چوکیداروں نے ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی۔
ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر چوکيداروں پر تشدد کيا جس سے ايک چوکیدار زخمی ہو گيا جبکہ ایک زندگی ہار گیا، ملزمان گھبراہٹ میں کچھ لوٹے بغیر فرار ہو گئے۔
جاں بحق چوکيدارکی شناخت نور زاہد کے نام سے کر لی گئی، ایک دکاندار نے بتایا کہ اس قسم کے واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں، پولیس کیا کرے۔ یہ کسی ایک گروپ کا کام نہیں بہت سے گروہ ملوث ہیں۔
واقعے کے بعد پوليس شاپنگ مال پر پہنچی اور ضابطے کی کارروائی شروع کی۔ پوليس کا کہنا ہے شاپنگ مال میں لگے کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو تلاش کيا جائے گا۔