کراچی کے علاقے لانڈھی میں کچرے سے اٹاگندا نالہ ایک اوربچے کو نگل گیا۔ کل شام چار بجے گرے بچے کو ا ب تک تلاش نہ کیا جا سکا۔
دوسرے دن بھی ریسکیو آپریشن شروع ہونے کا انتظار ہے ،حکام کو تو خیال نہ آیا، عوام خود بچے کی تلاش کیلیے نکل آئے۔
گزشتہ روز عارف نامی بچہ کھیلتے کھیلتے لانڈھی نالے میں گر گیا۔ 17 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی حکام نے کوئی کوشش نہیں کی، کراچی کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت خود نالے میں اتر گئے۔
علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے نہ کوئی آیا نہ ہی کسی محکمے کے افسران نے پیش قدمی کی، اہل علاقہ نے ریسکیو آپریشن کے طویل انتظار کے بعد خود ہی 9 سالہ بچے کی تلاش شروع کر دی تاہم تاحال کامیاب نہ ہو سکے۔