بی جے پی کے انتہا پسندوں نے ہفتے کو کولکتہ ا سٹیڈیم کے سامنے مظاہرہ کیا تھا۔فائل فوٹو
بی جے پی کے انتہا پسندوں نے ہفتے کو کولکتہ ا سٹیڈیم کے سامنے مظاہرہ کیا تھا۔فائل فوٹو

سارو گنگولی کا کولکتہ اسٹیڈیم سے پاکستانی کرکٹرز کی تصاویر اتارنے سے انکار

بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدرسارو گنگولی نے کولکتہ اسٹیڈیم سے پاکستانی کرکٹرز کی تصاویر اتارنے سے انکارکردیا،کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں پاکستانی کرکٹرز کی تصاویر بدستور موجود ہیں ۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے انتہا پسندوں نے ہفتے کو کولکتہ سٹیڈیم کے سامنے مظاہرہ کیا تھا،بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی اے نے کولکتہ اسٹیڈیم سے پاکستانی کرکٹرز کی تصاویر اتارنے سے انکارکردیاہے،کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں پاکستانی کرکٹرز کی تصاویر بدستور موجود ہیں ۔

کرکٹ سٹیڈیم میں عمران خان ،وسیم اکرم ،رمیز راجہ اور انتخاب عالم کی تصاویز آویزاں ہیں،سربراہ بی سی اے کرکٹ سٹیڈیم ساروگنگولی نے کہا ہے کہ جوکہناتھا کہہ دیا اب بھی موقف پر قائم ہوں۔