نواز شریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل سنایا جائے گا

فیصلہ دن 12 بجے سنایا جائے گا۔سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ

               
February 24, 2019 · |, اہم خبریں, قومی
نیب راولپنڈی میں شوگر اسیکنڈل کے حوالے سے تحقیقات اور طلبیوں کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو

نیب راولپنڈی میں شوگر اسیکنڈل کے حوالے سے تحقیقات اور طلبیوں کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو

العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیاد پردرخواست ضمانت پررہائی کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیاد پر درخواست ضمانت پررہائی کا فیصلہ کل سنائے گا، فیصلہ دن 12 بجے سنایا جائے گا جب کہ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق (ن) لیگی کارکنوں کی آمد کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر اضافی سیکورٹی تعینات کی جائے گی، پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔