ملاقات میں فیصلہ ہواکہ امریکا کا ایک تجارتی وفدپاکستان آئے گا۔فائل فوٹو
ملاقات میں فیصلہ ہواکہ امریکا کا ایک تجارتی وفدپاکستان آئے گا۔فائل فوٹو

بھارت پاکستان کو دبائو میں لانے کا خیال ذہن سے نکال دے۔شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو خبر دار کیا ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہے، بھارت پاکستان کو دبائو میں لانے کا خیال ذہن سے نکال دے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےمیڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت تدبر سے کام لے، امن کو دائو پر نہ لگائے۔

انہوں نے کہا کہ پورے مقبوضہ کشمیر میں خوف کی فضا ہے،کشمیری قیادت کو کشمیر سے باہر دھکیلا جا رہا ہے۔10 ہزار بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر بھجوائے جا رہےہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پلواماواقعے کےبعد درجنوں گرفتاریاں کی گئیں،مقبوضہ کشمیر میں نئی نسل میں ایک نئی حریت کی کیفیت جاگ چکی ہےجو دبنے والی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر حملے کیے گئے اور بھارتی حکومت خاموش تماشائی بنی رہی،بھارتی سپریم کورٹ کوکشمیریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلیےبیان دینا پڑا۔

شاہ محمودقریشی کا کہناتھا کہ پاکستان کشیدگی کم کرنے کیلیے اقدامات کر رہا ہے، بھارتی اقدامات سے زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پونا میں ایک وکیل اورایک صحافی پر تشدد کیاجاتاہے،بھارتی پولیس جے پور میں پاکستانی قیدی کے قتل پر خاموش رہی،بی جےپی سیاسی مقاصد کیلیےجنون پھیلانا بند کرے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ محبوبہ مفتی بھی کہہ رہی ہیں لوگوں کو قید کرسکتےہیں،نظریوں کو نہیں۔