وزیراعظم عمران خان آئندہ مہینے تھر کا دورہ کریں گے ، بتایا جارہا ہے کہ تھر کےلیے اس موقع پر خصوصی پیکج کا بھی اعلان کیا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ وزیر اعظم آئندہ مہینے کی آٹھ تاریخ کو تھر کا دورہ کریں گے ، اس موقع پر وہ تھر کول منصوبے کا بھی معائنہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اس دورے کے دوران صحرائے تھر کے علاقے چھاچھرومیں جلسے سے خطاب بھی متوقع ہے، جبکہ وزیراعظم عمران خان خصوصی طورپرتھرپیکج کااعلان بھی کریں گے۔