شارجہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کےمیچز دبئی میں جاری ہیں ، پی ایس ایل فور سیزن کے 14 ویں میچ میں آج ملتان سلطان اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہیں جبکہ ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف دے دیا۔
پشاور زلمی کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کیلئے ملتان سلطان کو دعوت دی جس کے بعد ملتان سلطانز کی جانب سے عمر صدیق اور جیمس ونس نے اننگز کا آغاز کیا،جیمس ونس کے آئوٹ ہونے کے بعد عمر صدیق اورچارلس نے 80 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو سہارا دیا۔
81 کے مجموعی اسکور پر عمر صدیق کے آؤٹ ہونے کے بعد باقی 8 کھلاڑی صرف 64 رنز کا اضافہ کرسکے۔
سلطانز الیون مقررہ 20 اوورز میں 145 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جب کہ جانسن چارلس 53، کپتان شعیب ملک 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے 4، ثمین گل، وہاب ریاض، عمید آصف، لیم ڈاؤنسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔