https://www.facebook.com/ummat.com.pk/videos/153819082190726/
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں رواں ہفتے آنے والے سیلاب سے جہاں مکانات کو نقصان پہنچا اور زمینی راستے مسدود ہوئے وہیں کروڑوں روپے کی ٹماٹر کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اور کسان مقروض ہوچکے ہیں۔
بارشوں اور سیلابی ریلوں سے لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا سب سے زیادہ متاثر ہوئی۔ اس کے مکین تین دن تک دنیا سے کٹے رہے۔
سید نبیل اختر کی قیادت میں امت کی ایک ٹیم نے علاقے کا دورہ کیا اور متاثرین سے بات چیت کی۔
ایک کاشت کار زبیر نے بتایا کہ وہ اور ان کا خاندان بچوں سمیت 14 گھنٹے تک بھوکا پیاسا پانی میں محصور رہا۔ کہیں سے کوئی امداد نہیں ملی۔ پانی اترنے کے بعد انتظامیہ امداد کے لیے پہنچی۔
زبیر نے ڈیڑھ ایکڑ پر ٹماٹر کاشت کیے تھے لیکن اب وہ فصل پانی اپنے ساتھ بہا لے جا چکا ہے۔
ایک اور کسان ابوبکر نے بتایا کہ انہوں نے قرض لے کر ٹماٹر کاشت کیے تھے اور ان کا ایک کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔
مزید تفصیل دیکھئے سید نبیل اختر کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔