محبوبہ مفتی نے مودی سرکاری کو آئنہ دیکھا دیا

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی اینکر کوآئنہ دیکھا دیا۔بھارتی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے بھارتی اینکر کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہاکہ آپ پاکستان کی سفارتی تنہائی کا دعویٰ کرتے ہیں جبکہ امریکا، چین، روس، سعودی عرب سب پاکستان کے ساتھ ہیں۔
پاک بھارت جنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آپ کو کشمیر کشمیریوں کے بغیر چاہیے؟ عقل کی بات کریں، دونوں ملکوں میں کوئی جنگ نہیں ہوسکتی کیوں کہ دونوں نیوکلیئر ملک ہیں جنگ سے دونوں ممالک کا نقصان ہوگا ۔
بھارتی اینکر نے جب طنز کیا کہ پاکستان کٹورا لے کر ہر جگہ جاتا ہے تو محبوبہ مفتی بولیں کہ سعودی ولی عہد نے جب بھارت میں سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے تو مودی جی بھی ہاتھ باندھے کھڑے تھے۔