دوحا: ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں افغان طالبان کا وفد امریکا سے مذاکرات کیلئے قطر کے دارالحکومت دوحا پہنچ گئے۔
امریکی اخبار کے مطابق یہ اب تک افغان طالبان اور امریکی حکام کے درمیان ہونے والی سب سے اعلیٰ سطح کی میٹنگ ہے۔
پیر سے شروع ہونے والے مذاکرات میں گزشتہ 17 برس سے جاری افغان جنگ کے خاتمے کے فریم ورک پر غور کیا جائے گا جس پر گزشتہ ماہ دوحا میں ہی ہونے والے مذاکرات میں اتفاق کیا گیا تھا۔