شام میں داعش کی بچھائی گئی بارودی سرنگ پھٹنے سے 39مزدورہلاک

شام میںبارودی سرنگ کے پھٹنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 39ہوگئی،بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شام کے شہر سلمیہ میں بارودی سرنگ اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جب مزدوروں سے بھری بس وہاں سے گزر رہی تھی۔

پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے مزید بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیاہے۔

سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ اس علاقے سے داعش کا قبضہ ختم کروالیا گیا ہے تاہم بارودی سرنگوں اور خفیہ طور پر چھپائے گئے دیگر بارودی مواد کو ہٹانے کا کام جارہی ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے شہریوں کو اپنی جانوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔