دونوں بیٹوں کو بھی بیان کیلیے ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔فائل فوٹو
دونوں بیٹوں کو بھی بیان کیلیے ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔فائل فوٹو

میاں محمد منشا کو نیب کا پروانہ۔ 28 فروری کو طلب

نشاط چونیاں ملز کے سی ای او میاں محمد منشا کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے 28 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میاں محمد منشا اور ان کے دونوں بیٹوں کو نیب کی جانب سے بیان کیلیے ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ ان سے لندن میں سینٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب کی خرید کے حوالے سے پوچھا جائے گا۔
میاں منشا کو ابتدائی طور پر بیان کیلئے اس سے قبل گزشتہ سال اگست میں طلب کر چکا ہے۔ میاں منشا کی جانب سے 2010ء میں سینٹ جیمز ہوٹل اینڈ کلب خطیر رقم کے عوض خریدا گیا تھا۔

نیب ان کے خلاف مذکورہ ہوٹل کی خرید کے حوالے سے فنڈز پاکستان سے انگلینڈ منتقلی کے ذرائع پر بھی تحقیقات کر رہا ہے۔