بھارت کے جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقے میں نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک خود بھارت کے لیے جگ ہنسائی کا سبب بن گیا۔
بھارتی میڈیا جہاں اپنی ائیر فورس کے قصیدے پڑھنے میں مشغول ہے وہیں سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر بھارتی دعویٰ تمسخر کا سبب بن چکا ہے۔
India has successfully eliminated 15 trees that were involved in providing oxygen to the guy who bombed Indian forces in Pulwama.
واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ نے 26 فروری کی صبح لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان میں دراندازی کی جس کو پاک فضائیہ نے ناکام بنا دیا۔
بھارتی ایئرفورس کے طیارے خیبرپختونخوا کے علاقے بالا کوٹ تک آگئے تھے لیکن پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی نے دشمن کے طیاروں کو بھاگنے پر مجبورکردیا۔