16 فروری کو بھی ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو زیر کیا تھا۔فائل فوٹو
16 فروری کو بھی ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو زیر کیا تھا۔فائل فوٹو

ملتان سلطان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چت کر دیا

پی ایس ایل فورکے 16 ویں میچ میں ملتان سلطان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو زیرکرلیا،122رنز کا ہدف6وکٹوں کے نقصان پرحاصل کر لیا۔

ملتان سلطان کے عمر صدیق 46،ونس 28،چارلس 4اورایونس ایک رن بنا کر پولین لوٹ گئے۔ شیعب ملک23 اورکرسٹین 16رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، محمد موسی،رومان رئیس،سمیت پٹیل اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے17.4اوورز میں 121رنز بنا کو اائوٹ ہو گئی

سلطانز کے بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن کو تبا ہ کردیا اور پوری ٹیم کو صرف 121 رنز پر ڈھیر کردیا، یونائیٹڈ کے 7 پلیئرز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔

رونکی نے سب سے زیادہ 32 رنز بنائے جب کہ پٹیل نے 20 اور آصف علی 22 رنز بنا ئے، ڈیلپورٹ  اور صاحبزادہ فرحان نے 4،4، حسین طلعت نے8، پارنیل نے 5، شاداب خان نے 4، رومان رئیس نے صفراور محمد اسامہ 2 رنز بناکرپویلین لوٹے، فہیم اشرف 16 رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کرسچئن نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، شاہد آفریدی، محمد الیاس اور جنید خان نے 2،2 جب کہ محمد عرفان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے مستقل کپتان محمد سمیع آج کا میچ نہیں کھیل رہے ہیں اور ان کی جگہ نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔
ایونٹ میں دونوں ٹیمیں دوسری بار آمنے سامنے ہیں ،16 فروری کو بھی ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو زیر کیا تھا۔