بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف کے بعدپاکستان کی جوابی کاروائی کے بعد بھارت بھر میں خوف طاری ہوگیا ہے جس کے بعد بھارت نے 4 ایئر پورٹ بند کردیئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ شمالی بھارت کے کم از کم 4 ایئر پورٹس بند کردیے گئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر آصف غفور کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے مار گرائے ہیں اور ایک بھارتی پائلٹ کو پاک فوج نے گرفتارکرلیاہے۔
پاکستان کی جانب سے بھارتی دراندازی کا جواب دینے کے بعد بھارتی عوام میں خوف طاری ہوگیا ہےجس کے بعد یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شمالی بھارت کے کم از کم 4 ایئر پورٹس بھی بندکردیے گئے ہیں۔