بھارتی طیارے گرنے کی اطلاع ملتے ہی مودی کی دوڑیں

پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے دوجنگی طیارے گرنے کی خبر ملتے ہی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی دوڑیں لگ لگیں ۔

بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی یوتھ فیسٹیول 2019 سے خطاب کر رہے تھے جب وزیراعظم آفس کے ایک اہلکار نے انہیں ایک چٹ تھمائی۔جس میں پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے گرائے جانے کی خبر تھی۔

نریندر مودی چٹ پڑھتے ہی حواس باختہ ہو گئے اور تقریب ادھوری چھوڑ دی،مودی تقریب کے شرکا کو ہاتھ ہلاتے روانہ ہوگئے ۔

واضح رہے کہ آج صبح بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی جس کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پاک فضائیہ نے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نےبتایا کہ پاکستان ایئر فورس کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول پر اپنی حدود میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا اور اس کارروائی کے نتیجے میں 2 پائلٹوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔