پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے اہم میچ میں پشاور زلمی نے ملطان سلطانز کو شکست دیدی۔
دبئی انٹرنیشل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پشاور کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور آندرے فلیچر نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 34 رنز کا آغاز فراہم کیا اور فلیچر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
کامران اکمل ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 5 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جب کہ امام الحق نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔
تین وکٹیں گرنے کے بعد عمر امین اور کیرون پولارڈ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔
یرون پولارڈ نے 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 27 گیندوں پر52 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جب کہ
عمرامین بھی 54 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل مقررہ 20 اوورز میں ملتان سلطانز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ پشاور کی جانب سے حسن علی، عمید آصف اور ڈاؤسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ملتان کی جانب سے عمر صدیق اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عمر صدیق 18 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
جیمز ونس 41 رنز بنا کر امام الحق کی تھرو پر رن آؤٹ ہوئے جب کہ جانسن چارلس نے 57 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی،شعیب ملک 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ ڈینئیل کرسچن نے 18 رنز بنائے۔