لاہور قلندرز نے شکست کی روایت برقرار رکھی ہوئی ہے۔فائل فوٹو
لاہور قلندرز نے شکست کی روایت برقرار رکھی ہوئی ہے۔فائل فوٹو

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 19 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا ہے۔

دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور گوہر علی نے کیا تاہم گوہر پہلے ہی اوور میں 4 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

فخر زمان 18 رنز بنا سکے جب کہ حارث سہیل نے اپنی  ٹیم کے اسکور میں 20 رنز کا اضافہ کیا۔

تجربہ کار اے بی ڈویلیئرز نے 33 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ سہیل اختر 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

مقررہ 20 اوورز میں لاہور قلندرز کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنا سکی۔

کراچی کی جانب سے افتخار احمد نے دو جب کہ عماد وسیم، محمد عامر اور عمر خان نے ایک ایک وکٹ کو آؤٹ کیا۔

ایونٹ میں دونوں ٹیمیں دوسری بار آمنے سامنے ہیں،16 فروری کو کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔