تنخواہ کی تفصیل اِن کیمرا پوچھی جائے، احسان مانی، تنخواہ کب سے ملکی سلامتی کا ایشو ہوگیا جو اسے اِن کیمرا ڈسکس کیا جائے؟، مہرین بھٹو
تنخواہ کی تفصیل اِن کیمرا پوچھی جائے، احسان مانی، تنخواہ کب سے ملکی سلامتی کا ایشو ہوگیا جو اسے اِن کیمرا ڈسکس کیا جائے؟، مہرین بھٹو

پاکستان میں پی ایس ایل 4 کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نےاعلان کیا ہے پاکستان میں پی ایس ایل 4 کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے، کسی بھی کھلاڑی نے پاکستان آنے سے انکار نہیں کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ لاہور اور کراچی میں میچز اپنے مقررہ ٹائم پر ہی ہوں گے اور تمام فرنچائز کا متفقہ فیصلہ ہے لیگ پاکستان میں ہی ہو۔

چیئرمین نے کہا کہ پی ایس ایل کے تمام کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہیں، کسی کھلاڑی نے پاکستان آنے سے انکار نہیں کیا جب کہ فرنچائزاونرز کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔

واضح رہے کہ پاک، بھارت کشیدگی کے بعد پی سی بی حکام نے دبئی میں غیر ملکی کرکٹرز کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور ان میٹنگز میں بورڈ عہدیدار فارن پلیئرز کو پاکستان میں کھیلنے کی مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی کروا رہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہماری کمٹمنٹ ہے پاکستان جا کر کھیلنے کی، جن کھلاڑیوں نے شروع میں آنے کو کہا تھا، وہ سب پاکستان آ رہے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے کہا کہ ہر کوئی پاکستان میں جا کر میچز کھیلنے کیلئے تیار ہے۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ ہمارے تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا کہ ہم سب پاکستان آکر کھیلنے کو تیار ہیں۔

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا مقصد یہی ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ہو۔

لاہور قلندرز کے ثمین رانا نے کہا کہ انتظامیہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کھڑی ہے، ہمارے تمام پلیئرز پاکستان آکر کھیلنے کو تیار ہیں۔