خانوزئی میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے۔فائل فوٹو
خانوزئی میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے۔فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعے اورہفتے کوبلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیزہوائیں چلیں گی۔
محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ ہوائیں 80 سے120 کلومیٹررفتار سے چلنے کا امکان ہےجبکہ جمعے سے ہفتے کے دوران سندھ میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ ہفتے سے پیر تک خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بھی بعض علاقوں میں تیز بارش ہو گی۔ پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہونے کی پیش گوئی ہے۔