مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی ریاستی دہشت گردی کاسلسلہ جاری ہے،مزید دوکشمیری شہید کردیئے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ہندواڑہ میں محاصرے کے دوران فائرنگ کرکےمزید2 کشمیری شہید کردئیے جبکہ ضلع اننت ناگ میں کرفیو نافذکرکےوادی میں فورسز کی تعداد بڑھادی گئی۔
کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے رات گئے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ کا محاصرہ کیا اور فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔علاقے میں گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔
قابض بھارتی انتظامیہ نے اننت ناگ میں کرفیو نافذ کررکھا ہے جبکہ سری نگر اور بڈگام میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔
مقبوضہ وادی میں بھارت نے سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی ہے۔