نازک گھڑی میں اوآئی سی فورم ہر صورت استعمال کیا جانا چاہیے۔بلاول

حکومت کی جانب سے بھارت کی شرکت کے باعث اوآئی سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے اعلان پر بلاول بھٹونے کہاہےکہ نازک گھڑی میں اوآئی سی فورم ہر صورت استعمال کیا جانا چاہیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے حکومت نے او آئی سی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا،نازک گھڑی میں عالمی فورم کو ہر صورت استعمال کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کو مدعو کرنےپرپاکستان نے احتجاجاً اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔

بلاول بھٹوزرداری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے نقطہ نظر اورجارحیت کو بے نقاب کرنے کے لئے اجلاس میں شرکت ضروری تھی۔