بڈگام میں ہلاک ہونے والے بھارتی پائلٹ کی بیوہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
بڈگام میں ہلاک ہونے والے بھارتی پائلٹ کی بیوہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

کتنے جوانوں کے گھر برباد کرو گے؟ بھارتی پائلٹ کی بیوہ کی دہائی

لاشوں کی سیاست کرنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مخالفین کے بعد اب مودی ہی کی جنگ لڑنے والے بھارتی فوجیوں کی بیوائیں بھی کہنے لگی ہیں کہ وہ جنگ نہیں چاہتیں۔

مقبوضہ کشمیر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں مارے جانے والے بھارتی فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر نیناد مندوگانے کی اہلیہ ویجیتا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم جنگ نہیں چاہتے، آپ کو نہیں پتہ کہ جنگ میں کیا نقصان ہوتا ہے۔  کسی  کو اب سرحد کی دونوں جانب سے رخصت نہیں ہونا چاہیے۔‘

ویجیتا تنہا نہیں  جو بھارتی وزیراعظم کے جنگی جنون کی مخالفت کررہی ہیں،کچھ روز قبل نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ 300 سیٹوں کے لیے کتنے جوانوں، کتنے فوجیوں کو مرواؤ گے؟

مودی کے ناپاک عزائم کی پول خود ان کی جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک سابق رکن کھول دی۔