ناظم آباد میں مکان کےاندر 15فٹ گہری اور100میٹرلمبی سرنگ کا انکشاف

سرنگ تخریب کاری یاپانی کی چوری کرنےکےلیے کھودی گئی تھی ،تفتیش جاری

               
بندمکان میں کھدائی کی جارہی تھی،مٹی باہرآنے پرشبہ ہوا۔ فائل فوٹو

بندمکان میں کھدائی کی جارہی تھی،مٹی باہرآنے پرشبہ ہوا۔ فائل فوٹو

ناظم آباد کے علاقے میں ایک مکان کےاندرکئی فٹ گہری سرنگ نکلنے کی تفتیش شروع کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق اس بات کی  تفتیش کی جا رہی ہے کہ سرنگ تخریب کاری یاپانی کی چوری کرنےکےلیے کھودی گئی تھی؟۔

پولیس کے مطابق رضویہ تھانے کی پولیس نےچھاپہ ماراتوسرنگ نکلی جو80گزکےمکان میں 15فٹ گہری اور100میٹرلمبی  ہے۔