قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید تین کشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3 کشمیری شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ہندواڑہ کے علاقے بابا گنڈ میں گزشتہ 60 گھنٹوں سے زائد وقت سے محاصرے کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ کئی مکانات تباہ کردیئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہند واڑہ میں ساٹھ گھنٹے سے جاری محاصرے کے دوران حملوں میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔