سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کی جماعت اسلامی پر پابندی کی مذمت

 

مقبوضہ جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نےجماعت اسلامی پر لگائی گئی پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کے ساتھ گائوں کے لاکھوں لوگ وابسطہ ہیں اورجماعت اسلامی کے اسکولوں میں سے ہمارے پوزیشن ہولڈر بچے نکلتے ہیں جو یہاں فلاحی کام کرتے ہیں۔

محبوبہ مفتی نے کہاکہ جماعت اسلامی ایک خیال ہے جسے ختم نہیں کیا جاسکتاکیوں کہ ایک خیال کو کبھی بھی قید نہیں کیا جاسکتااس طرح جموں کشمیر کی زمین کو جیل خانہ مت بنائیں اگر بند کرنا ہے تو انہیں کریں جو پورے ملک میں تلواریں لیکر گھوم رہے ہیں ۔