کراچی میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کے پولیس اہلکار کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کےعلاقے اورنگی ٹائون میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کے پولیس اہلکار کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس اہلکار اقبال مارکیٹ تھانے میں تعینات تھا۔
کراچی پولیس نے اہلکار کی لاش اسپتال منتقل کرکے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش کے ساتھ ساتھ ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔