حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے بہاولپور اور کراچی کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی. پاکستان کو بھارت اور اسرائیل کی مشترکہ کاروائی کا پہلے سے علم ہوگیا تھا۔ بھارت کو ہر فورم پر اس طرح کے اقدام نہ کرنے کی تنبیہ کی جاتی رہی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر سطح پر امن کی کوششیں کر رہا ہے تاہم کسی نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستان خطے میں کشیدگی کے حوالے سے عالمی برادری کو آگاہ رکھے ہوئے ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارتی حکومت کے درمیان براہ راست کوئی رابطہ نہیں ہوا لیکن بھارت کو بتا دیا گیا تھا کہ حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستان کو بھارت کے حملے کی انٹیلی جنس اطلاع مل چکی تھی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے اندر غیر ریاستی عناصر کو غیر مسلح کرنے کے لیے مربوط حکمت بنائی جا رہی ہے۔ پاکستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔
نینشل ایکشن پلان پر بھرپورعمل کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔