واردات میں گارڈ کے دو ساتھی بھی ملوث ہیں۔فائل فوٹو
واردات میں گارڈ کے دو ساتھی بھی ملوث ہیں۔فائل فوٹو

کراچی میں بینک کا گارڈ 50 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گیا

کراچی میں نجی بینک کا گارڈ 67 لاکرز توڑ کر 50 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگیا۔ واردات میں گارڈ کے دو ساتھی بھی ملوث ہیں۔

ذرائع کے مطابق نقب زنی کی واردات اتوار کی رات ہوئی جبکہ ملزمان ڈی وی آر سسٹم بھی ساتھ لے گئے۔ بینک گارڈ پہلے بھی ڈکیتی کی چار وارداتوں میں ملوث ہے۔

ملزم نے گلشن اقبال کے نجی بینک میں دو ساتھیوں کی مدد سے کارروائی کی۔ اتوار کی رات ہونے والی نقب زنی کی واردات کے بعد جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو دو گارڈز کو بندھا ہوا پایا۔

لاکرز مالکان کا کہنا ہے کہ زندگی بھر کا سرمایہ لٹ گیا اور بینک عملہ تعاون بھی نہیں کررہا۔

گارڈ کاشف ایک ماہ پہلے ہی سیکیورٹی کمپنی میں بھرتی ہوا تھا۔ گلشن ڈویژن پولیس ملزم سے متعلق معلومات کی جانچ پڑتال کررہی تھی۔ وہ اس سے قبل بھی ایک اور نجی بینک میں 35 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث تھا۔