قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی والدہ شدید علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز محمد عامر کی والدہ طبیعت خرابی کے باعث اسپتال کے آئی سی یو میں تھیں جن کے انتقال کی اطلاع محمد عامر نے ٹوٹئر پر دی تھی
پی سی بی سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور دیگر شخصیات نے محمد عامر سے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے لیے صبر کی دعا کی۔
کپتان سرفراز نے تعزیت کرتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’اللہ آپ سب لوگوں کو صبر عطا فرمائے اور آپ کی امی کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے‘۔