خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ میں کتوں کا راج ہے جس کے جواب میں مکیش کمار چاولہ نے دھمکی آمیز رویہ اپنانا
خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ میں کتوں کا راج ہے جس کے جواب میں مکیش کمار چاولہ نے دھمکی آمیز رویہ اپنانا

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے شدید احتجاج پر ایوان مچھلی منڈی بن گیا

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے شدید احتجاج پر ایوان مچھلی  منڈی بن گیا۔ اپوزیشن اراکین نے اسپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دے دیا۔ احتجاج جاری رکھنے پر اجلاس ملتوی کیا تو اپوزیشن نے اسمبلی کی سیڑھیوں پر ہی عوامی اسمبلی کا اجلاس سجا دیا۔

سوا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہونے والا سندھ اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث لمحوں میں نمٹا دیا گیا۔ ایوان میں وقفہ سوال اور جواب سے قبل ایم کیو ایم کے محمد حسین نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنا چاہی تو سپیکر نے انہیں اجازت نہیں دی۔

اس موقع پر سپیکر آغا سراج محمد حسین اور امتیاز شیخ میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ احتجاج پر سپیکر نے دس منٹ کے لیے اجلاس ملتوی کیا تو اپوزیشن اراکین نے ایوان میں سپیکر ڈائس کے سامنے ہی دھرنا دے دیا۔

صورتحال بگڑنے پر aسپیکر سندھ اسمبلی کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا اس دوران اپوزیشن جماعتوں نے سندھ اسمبلی کی سیڑھیوں پر اسمبلی لگادی،ایم کیوایم پاکستان کے محمد حسین اسپیکر کے فرائض انجام دیے ۔

رکن ایم کیو ایم محمد حسین نے کہا کہ یہ ہی کارروائی ایوان میں کی جانی چاہیے تھی،امن، ٹارگٹ کلنگ  کے واقعات اپوزیشن لائی۔ اس موقع پراراکین اسمبلی کی جانب سے شیم شیم کے نعرے لگائے۔

محمد حسین نے کہا کہ اسپیکر نےایوان اور چیمبر میں رولز کو معطل کیےرکھا ہے، :اسپیکر تمام قوانین پیپلز پارٹی کے لیے استعمال کررہے ہیں،اسمبلی میں پانچ سال سے رونا رورہا ہوں۔