صمصام بخاری کو وزیراطلاعات پنجاب کاقلمدان  سونپ دیا گیا۔فائل فوٹو
صمصام بخاری کو وزیراطلاعات پنجاب کاقلمدان  سونپ دیا گیا۔فائل فوٹو

فیاض الحسن چوہان کا استعفیٰ منظور۔صمصام بخاری وزیر اطلاعات مقرر

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

دوسری جانب ایم پی اےصمصام بخاری وزیر اعلیٰ پنجاب سےملاقات کیلیےایوان وزیراعلیٰ پہنچ گئے،انہیں وزیر اطلاعات پنجاب بنانے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔

سیدصمصام بخاری کو وزیراطلاعات پنجاب کاقلمدان  سونپ دیا گیا وہ کل  وزیر کی  حیثیت سے حلف اٹھائیں گے،۔محکمہ ایس اینڈ جی اےڈی کابینہ ونگ کو کل کی تقریب سےآگاہ کردیاگیا۔

فیاض الحسن چوہان کے متنازع بیان پر وزیراعظم عمران خان نے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ایکشن کرنے کی ہدایت کی تھی ۔وز یر اعظم نے اس بیان کو نا منا سب قرار دیتے ہوئے ہدایت جاری کی تھی کہ کسی اقلیت کے خلاف مذہبی بنیاد پر بیان برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیاض الحسن چوہان سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندو برادری کے بارے متنازع بیان سے حکومت کو سبکی ہو رہی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو وضاحت بھی پیش کی تاہم اس وضاحت کو قبول نہ کیا گیا اور انہیں عہدے سے فارغ کردیا گیا ۔