حیدرآباد کے نواحی گاﺅں کے ایک گھر میں سے 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جو دو روز پرانی ہیں۔ پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق یہ تمام لاشیں ایک ہی خاندان کے افراد کی ہیں جس میں اسکول ٹیچر اشرف حیات ، اس کے بیٹے چار بیٹیوں اور بیوی شامل ہیں۔
حیدرآباد پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کی موت دو روز قبل ہوئی، تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کہ ان کی موت جنریٹر کی گیس کے باعث ہوئی یا واقعہ کی وجہ کچھ اور ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔