بھارتی دارالحکومت میں واقعہ کثیر المنزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس میں انڈین ائیرفورس سمیت کئی اہم حکومتی دفاتر قائم تھے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی دارالحکومت میں واقعہ کثیر المنزلہ عمارت کی پانچوی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، عمارت میں انڈین ائیرفورس سمیت کئی اہم حکومتی دفاتر قائم تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے لیکن عمارت کی چند منزلین جل چکی ہیں اور ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس عمارت میں انڈین ایئرفورس کے برانچ دفتر کے علاوہ بھی متعدد سرکاری دفاتر اور ان کے ڈپارٹمنٹ بھی موجود ہیں
آگ لگنے کے واقعے میں ایک سیکیورٹی افسر ہلاک ہوگیا جسے زخمی ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔