جماعت الدعوۃ کےمدارس سندھ حکومت نے تحویل میں لے لیے.
مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب کا کہنا تھا جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت کو کالعدم قرار دینے کے بعد دونوں تنظیموں کے مدارس اور فلاحی ادارے سندھ حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ ادارے سندھ حکومت کے زیر نگرانی چلائے جائیں گے۔ جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے اداروں کو چلانے کے لیےضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں۔ کسی کو پریشانی کی ضرورت نہیں ان اداروں کی تمام فنڈنگ اب سندھ حکومت کرے گی۔