بھارت کی انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے اجلاس مین جوتے چل گئے،ارکان نے ایک دوسرے پرلاتوں اور مکوں کی بارش کر دی۔
بی جے پی کا لکھنؤ میں اجلاس جاری تھا کہ پارٹی کے لوک سبھا کے رکن شرد تریپاتھی اور مقامی اسمبلی کے رکن راکیش سنگھ کے درمیان کسی معاملے پر تلخ کلامی ہو گئی جس کے بعد معاملہ گالم گلوچ تک جا پہنچا۔
پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ کرنے والی حکمران جماعت کے اجلاس میں گالم گلوچ پر لوک سبھا کے رکن شرد تریپاتھی نے پارٹی کے رکن پارٹی کی جوتے سے پٹائی کر دی جس کے بعد پورا اجلاس ہی ریسلنگ رنگ میں تبدیل ہو گیا۔
ارکان نے ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کی بارش کر دی اور اس دوران انہیں چھڑانے والے بھی اسٹرائیک کا حصہ بنے اور پھر وہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں کو بیچ بچاؤ کرانا پڑا۔
لوک سبھا کے رکن کے ہاتھوں مقامی رکن اسمبلی کی پٹائی پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکن بھی بپھر گئے اور پٹنے والے رکن کے ہمراہ مجسٹریٹ دفتر کے باہر احتجاج کیا۔