آرامکو تیل تنصیبات پر حملے میں ایران ملوث ہے۔عادل الجیر،فائل فوٹو
آرامکو تیل تنصیبات پر حملے میں ایران ملوث ہے۔عادل الجیر،فائل فوٹو

سعودی وزیر خارجہ عادل الجیر آج پاکستان پہنچیں گے

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجیر آج  پاکستان پہنچیں گے وہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے  سے پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں گے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعوی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے جس میں خطے میں امن وامان کی تازہ ترین صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دوسری جانب لکسمبرگ کے وزیر خارجہ جین ایزلبورن دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں جہاں وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔

لکسمبرگ کے وزیر خارجہ جین ایزلبورن وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تجارت کے فروغ اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

جین ایزلبورن اپنے دو روزہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔