رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن چاند دیکھ رہے ہیں۔فائل فوٹو
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن چاند دیکھ رہے ہیں ۔فائل فوٹو

چاند نظر نہیں آیا، یکم رجب 9 مارچ بروز ہفتہ کو ہوگی

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ رجب کا چاند نظر نہیں آیا،یکم رجب المرجب 9 مارچ بروز ہفتہ کو ہوگی۔

ماہ رجب کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔اجلاس کی صدارت  مفتی منیب الرحمان کی جانب سے کی گئی۔

اجلاس ختم ہونے کے بعد مفتی منیب الرحمان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آج بروز جمعرات 7 مارچ کو ملک کے کسی بھی حصے میں رجب کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے یکم رجب 9 مارچ بروز ہفتہ کو ہوگی۔

رمضان المبارک کی آمد میں اب صرف 2 ماہ باقی رہ گئے ہیں۔رمضان المبارک کا آغاز مئی کے  پہلے ہفتے میں ہوگا۔