لاہور قلندرز اسکواڈ میں شامل پاکستانی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے،پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے بقیہ میچز 9 مارچ سے کراچی میں شروع ہوں گے۔
پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کے کراچی میں میچز کھیلنے کے لیےآنے والے کھلاڑیوں میں لاہور قلندر کے کھلاڑی فخر زمان، یاسر شاہ، سلمان بٹ، حارث رؤف، شاہین آفریدی اور سہیل اختر شامل ہیں۔
لاہور قلندرز کے ڈائریکٹرکرکٹ آپریشنز اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید بھی کراچی پہنچ گئے۔
پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میںلاہور قلندرز کی ٹیم کراچی میں اسلام آباد یونائٹیڈ اور ملتان سلطانز کیخلاف میچ کھیلے گی ,لاہور قلندرز کے غیرملکی کھلاڑی کل کراچی آئیں گے۔