بھارتی سپریم کورٹ ایودھیامیں بابری مسجد تنازع کو ثالثی کے ذریعہ حل کرنے کے مسئلہ پرکل جمعہ کو فیصلہ سنا ئے گی۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی پانچ رکنی بنچ کل 8 مارچ کو اس بارے میں حکم جاری کرے گی کہ ایودھیا تنازع کا حل ثالثی کے ذریعہ کیا جائے گا یا نہیں! آئینی بنچ نے گزشتہ روز سماعت کے بعد اس معاملے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
خیال رہے کہ آئینی بنچ کے سامنے ثالثی کے مسئلہ پر کل 6 مارچ کو سماعت ہوئی تھی جس میں دونوں ہندو فریقین نرموہی اکھاڑہ اور رام للا وراجمان کے وکلا نے اس تنازع کو ثالثی کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کی مخالفت کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ مکمل طورپر زمینی تنازع کا ہے اور اسے ثالثی کے ذریعہ نہیں سلجھایا جانا چاہیے۔
مسلمان فریق کی طرف سے پیش سینئر وکیل راجیو دھون نے ثالثی کی مخالفت نہیں کی تھی۔عدالت عظمی نے ہندو فریقین کی طرف سے ثالثی سے انکار کیے جانے پر حیرت ظاہر کی تھی۔