آج کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر بھارتی حکومت اور فوج کی ظلم و زیادتیوں کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال اور مظاہرے کئے جارہے ہیں
نجی ٹی وی چینلز نے کشمیر میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ مطابق بھارتی مظالم کے خلاف کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے اور مظاہرے کئے جارہے ہیں۔
نماز جمعہ کے بعد وادی بھر میں مظاہرے ہوں گے۔ بھارت میں کشمیریوں پر تشدد کے واقعات نے کشمیری عوام کا غم و غصہ بڑھا دیا۔ کشمیر کی مزاحمتی قیادت نے مشترکہ طور پر احتجاج کی کال دی ہے۔
یاسین ملک سمیت حریت رہنماؤں کی کالے قوانین کے تحت گرفتاریوں اور کشمیر کی خصوصی حیثیت میں تبدیلی کی عدالتی کوششوں پر آوازِ احتجاج بلند کی جائے گی۔