بھارتی ریاست راجستھان میں ایک بھارتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ جبکہ طیارے کا پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ مگ 21 گر کر تباہ ہوا ہے، جبکہ پائلٹ نے موقع پر طیارے سے چھلانگ لگائی اور پیراشوٹ کے ذریعے محفوظ مقام پر اتر گیا۔
بھارتی وزارت دفاع کے مطابق ابتدائی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طیارہ پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے گرا، تاہم واقعے کی تفصیلی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے نے معمول کی تربیتی پرواز کے لیے راجستھان کے علاقے بکینر سے اُڑان بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد ایک پرندے کے ٹکڑانے کی وجہ سے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی اور طیارہ توازن کھو بیٹھا اور گر کر تباہ ہوگیا، جبکہ پائلٹ کو معمولی خراشیں آئی ہیں۔