مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جموں کشمیر لائٹ انفنٹری کے ایک کشمیری مسلمان اہلکار کو ضلع بڈگام سے اس وقت اغوا کرلیا گیا ہے جب وہ چھٹیوں پر گیا ہوا تھا۔ حالیہ مہینوں میں بھارتی فوج میں شامل کشمیری کا یہ تیسرا اغوا ہے۔ اس سے قبل دو اہلکاروں کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔
27 سالہ محمد یاسین کو جمعہ کے روز قاضی پورہ گاؤں میں اس کے گھر سے مسلح افراد اغوا کرکے لے گئے۔ بھارتی فورسز نے بڑے پیمانے پر اس کی تلاش شروع کردی تاہم اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ مسلح افراد پونچھ نمبر پلیٹ کی ایک کار میں آئے اور یاسین کو ساتھ لے گئے۔ بھارتی انتظامیہ اس بات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ یاسین کن افراد سے رابطے میں تھا۔
ادھر کشتواڑ میں ڈپٹی کمشنر کے سیکورٹی افسر سے اس کی کلاشنکوف چھین لی گئی۔ دلیپ کمار اپنے تحفظ کے لیے کلاشنکوف لے کر بازار گیا تھا تاہم مسلح افراد نے اس سے رائفل لی اور اسے واپس بھیج دیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos