کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں زیرتعمیر عمارت کی چھت اور لفٹ گرنے سے 5 مزدور ہلاک ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کے قریب زیرتعمیر عمارت میں 5 مزدور بھاری شیشہ چھت پر لے گئے جہاں چھت کا کچھ حصہ اور لفٹ زمیں پر گر گئی ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔
حادثہ میں عمارت کے ملبے تلے دب کر3 مزدور موقع پر ہی جبکہ 2 مزدوروں نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔ جاں بحق 3 افراد کی لاشیں سول اسپتال جبکہ 2 کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔
ایس ایس پی ساﺅتھ کا کہنا ہے کہ بوٹ بیسن میں عمارت کی چھت کا کچھ حصہ لفٹ کے ساتھ زمین پر گرا جہاں اس وقت مزدورعمارت میں شیشہ لگانے کا کام کر رہے تھے۔ حادثہ میں پانچوں مزدور ہلاک ہوگئے۔