پاکستان میں ایک اور حملے کا بھارتی دعویٰ

بنگلور : بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی حکومت کے دوران بھارتی فضائیہ نے تین بار اپنی حدود سے باہر جا کر ایئر سٹرائیکس کیں۔

انہوں نےریاست کرناٹکا میں انتخابی جلسےسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرحد کو پار کرکےکیے گئے  ایئر اسٹرائیکس میں سے دو کے بارے میں تو سب جانتے ہیں اور میں بھی ان دو کے بارے میں بتائوں گا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے خلاف پہلی ایئر سٹرائیک اوڑی حملے کے بعد کی۔ دوسری ایئر سٹرائیک پلوامہ حملے کے بعد کی گئی،لیکن جو تیسرا حملہ کیا گیا ہے ان کے بارے میں نہیں بتائوں گا۔