ملائیشیا میں سوشل میڈیا پر اسلام کی توہین کرنے کے جرم میں ایک شخص کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
پولیس کے مطابق پیغمبر اسلام ﷺ اور اسلام کی توہین کرنے والے دیگر تین افراد کو بھی سزا سنائی گئی اوران تمام کمیونیکیشن نیٹ ورک کا مسلسل غلط استعمال کرنے پر سزا سنائی گئی۔
ملائیشین پولیس چیف نے عوام سے درخواست کی ہے کہ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پوسٹ شیئر نہ کی جائیں جس سے کسی کے مذہبی جذبات مجروح ہوں یا اشتعال انگیزی کا خطرہ ہو۔