ڈیرہ بابا نانک کو بھارت کی طرف سے کرتارپور راہداری کے لیے زیرو پوائنٹ قرار دیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ڈیرہ بابا نانک کو بھارت کی طرف سے کرتارپور راہداری کے لیے زیرو پوائنٹ قرار دیا گیا ہے۔فائل فوٹو

کرتارپورراہداری۔بھارت نے ڈیرہ بابانانک کو زیرو پوائنٹ مقرر کر دیا

بھارت نے کرتارپور راہداری کے لیے ضلع گورداس پور کے علاقے ڈیرہ بابانانک کو زیرو پوائنٹ مقرر کر دیا۔ ڈیرہ بابا گورو نانک کرتار پور راہداری کیلیے عالمی سرحد تصور ہوگا۔

سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے بھارتی حکومت نے مسافر ٹرمینل کمپلیکس بنانے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ٹرمینل کیلئے 50 ایکڑ زمین مختص کر دی گئی ہے جبکہ کام دومرحلوں میں مکمل ہو گا۔

پہلے مرحلے میں 15 ایکڑ زمین پر کام شروع ہو چکا ہے، ٹرمینل پر روزانہ پانچ ہزار یاتریوں کو کسٹم اور امیگریشن سہولیات میسر آئیں گی۔

دوسرے مرحلے میں یاتریوں کو اسپتال اور رہائش کی سہولیات دی جائیں گی۔ مسافر ٹرمینل کے قریب چیک پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی۔ کمپلکس پر 190 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔