پاک بھارت کشیدگی سے بے نیازپاکستانی لڑکی اور بھارتی نوجوان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
کرن سرجیت اور پرمیندر سنگھ کی شادی کی تقریب بھارتی شہر پٹیالہ میں ہوئی، 27 سالہ سرجیت کرن کا تعلق سیالکوٹ کے علاقہ سمبڑیال سے ہے۔
وہ 7 مارچ کو سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے پرمیندر سنگھ سے شادی کیلیے بھارت گئی تھی جہاں گزشتہ روز ان کی شادی سکھ رواج کے مطابق ہوئی۔
پاکستانی دلہن اور بھارتی دولہا کی شادی پٹیالہ کے مقامی گوردوارہ صاحب میں بخیر وخوبی و خوش اسلوبی سے انجام پائی۔