بھارتی میڈیاافواہیں پھیلانے سے گریز کرے۔فائل فوٹو
بھارتی میڈیاافواہیں پھیلانے سے گریز کرے۔فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کے اغوا کا دعویٰ جھوٹا ثابت

بھارتی میڈیا کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کے اپنے گھر سے 4 مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا۔

بھارتی دفاع کے ترجمان نے ٹویٹ میں اپنے ہی میڈیا کی جانب سے پھیلائی گئی جھوٹی خبر کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

بھارتی فوجی محمد یاسین محفوظ ہے اور تعطیلات منانے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ضلع بڈگام میں اپنے گھر میں موجود ہے۔

 

قبل ازیں بھارتی میڈیا نے اسی سپاہی کے اغوا کی خبر پر بغیر تحقیق کیے آسمان سر پر اُٹھایا ہوا تھا، شر انگیزی کی انتہا کرتے ہوئے کسی نے بھی خبر کی تصدیق کے لیے اہل خانہ یا محکمے سے رابطہ کرنے کی زحمت تک نہیں کی اور ٹی وی چینلز پر الزامات کی بچھاڑ کرنے لگے۔